نئے صوبے آئینی تقاضہ
پشاور(آئی این پی ) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضہ ہے ، اس معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے براہِ راست عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے کیلئے نئے صوبوں کا قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے ، موجودہ اسمبلیاں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں اور ان کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments