150 سے زائد وفاقی افسران گریڈ 20تا 22میں ترقی کے منتظر
گریڈ 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور بورڈ، گریڈ 20،21کیلئے سی ایس بی اجلاس15ماہ سے نہ ہوا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی سول بیوروکریسی کے 150 سے زائد افسران گریڈ 20 تا 22 میں ترقی کے منتظر ہیں۔ وفاقی سول سروسز کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ اور گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 15 ماہ سے نہیں ہوا۔گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ کا اجلاس وزیراعظم یا ڈپٹی وزیراعظم کی صدارت میں جبکہ گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی صدارت میں منعقد ہوتا ہے ۔وفاق کے ماتحت سروس کیڈر گروپس میں گریڈ 22 کی 25 کے قریب اسامیاں خالی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے 100 سے زائد افسران گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لیے سی ایس بی اجلاس کے منتظر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments