اتحادی ہمارے ساتھ،حکومت مدت پوری کریگی:رانا تنویر

اتحادی ہمارے ساتھ،حکومت  مدت پوری کریگی:رانا تنویر

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اتحادی حکومتوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں جنہیں مل بیٹھ کر دور بھی کیا جاتا ہے۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ہر ایک پارٹی کا اپنا منشور اور کلچر ہوتا ہے جس کے باعث اختلافات سامنے آتے اور دورہوتے رہتے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلیں گے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا کہ بھارت نے کئی بار فالس فلیگ جیسے کام کئے ہیں جن کی وجہ سے اسے ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی۔مودی کی حکومت نے بھی ایسا ہی ڈرامہ کیا جسے ہماری بہادر مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی ریلیف کے لئے جماعت اسلامی سے زیادہ سوچتی ہے ۔وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ریلیف کے لئے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی پٹرولیم مصنوعات کی ضروریات خلیجی ممالک سے پوری ہوتی ہیں،اﷲ کرے خلیجی جنگ جلد بند ہو تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی بین الاقوامی معاملات کو دیکھتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں امریکا ، سعودیہ اور یو اے ای میں بھی بڑھی ہیں اورموجودہ صورتحال میں خام تیل کی پیداوار والے ممالک بھی پریشان ہیں۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قلت ہے ، اﷲ کرے وہ جلدی ختم ہو۔حکومت عوامی مسائل کے حل اور عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے پریشان ہے ، بہت جلد عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...