پی ٹی آئی کاجماعت اسلامی کے جاری دھرنوں کی حمایت کااعلان

پی ٹی آئی کاجماعت اسلامی کے جاری دھرنوں کی حمایت کااعلان

جماعت اسلامی کو انصاف کیلئے ہونیوالے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینگے عمران کی رہائی سے متعلق حافظ نعیم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں :بیرسٹر گوہر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جاری دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کو انصاف کیلئے ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت د یگی اور مہنگائی کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی  رہائی سے متعلق حافظ نعیم الرحمن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی پریس کانفرنس کو خوش آئند سمجھتا ہوں،ہم نے ہمیشہ سے ان کے احتجاج کا ساتھ دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...