پٹرول 4.42،ڈیزل 6.10روپے لٹر مزید اوپر

پٹرول 4.42،ڈیزل 6.10روپے لٹر مزید اوپر

پٹرول کی نئی قیمت 380روپے 24پیسے ،ڈیزل کی 409روپے 42پیسے مقرر جینا مشکل ، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں ؟شہری

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کر دیا۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جسکے بعد نئی قیمت 380روپے  24پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 10پیسے فی لٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 409روپے 42پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر ایک دن کیلئے ہو گا۔دوسری جانب عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...