پمز سانحہ کے ذمہ داروں کے نام ECLپر ڈالیں:سینیٹ کمیٹی

پمز سانحہ کے ذمہ داروں کے نام ECLپر ڈالیں:سینیٹ کمیٹی

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود 8افسروں پر FIRکیوں نہ ہوئی:ثمینہ زہری وزارت مدعی بنے :آغا شاہزیب، بچے بغیر DNAکیسے حوالے کیے ؟ سینیٹر مسرور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پمز سانحہ پر بحث کے دوران ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت سوالات اٹھا ئے گئے ، کمیٹی نے ذمہ دار افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اقبال درانی نے بریفنگ میں بتایا کہ سکیورٹی کمپنی اور مانیٹرنگ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ۔ ثمینہ زہری نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود 8 افسروں کے خلاف تاحال ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی؟ ایڈیشنل سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ایف آئی آر کیلئے وزارت داخلہ کو کہا گیا جواب موصول نہیں ہوا۔ آغا شاہزیب درانی نے کہا وزارت صحت خود مدعی ہے تو وزارت داخلہ کو کیوں کہا جا رہا، آپ پوسٹ مین کیوں بن رہے ؟ وزارت صحت مدعی بنے اور ایف آئی آر درج کرائے ۔ سینیٹر مسرور نے کہا کہ چیزیں چھپائی جا رہی ہیں، بچوں کو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کے کیسے حوالے کیا گیا؟ ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے بتایا کہ خود دیکھا تھا بچوں کے نام کے ٹیگز اور پمپر موجود تھے ، 10 لاشیں جلی ہوئی نہیں تھیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...