آج سے 16ستمبر تک بارشیں، محکمہ موسمیات کاانتباہ
گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ
اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج سے 16 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں سے جنوب مشرقی سندھ (تھرپارکر،ننگر پارکر،اسلام کوٹ، مٹھی،عمر کوٹ، ٹھٹھہ ،بدین ، اسلام آبادراولپنڈی،پشاور، مردان، صوابی،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے ۔موسلا دھار بارش سے دیر، چترال،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اورراولپنڈی کے ندی /نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی راجستھان اور ملحقہ شمالی گجرات میں موجود ہے جو 24 سے 36 گھنٹے کے دوران مزید مغرب/جنوب مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے ۔دریں اثنا این ڈی ایم اے نے خطہ پوٹھوہار اور بالائی پختونخوا میں 17ستمبر تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں سیلاب جبکہ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments