آصف زرداری کا برطانوی وزیراعظم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر دکھ اور۔۔۔
افسوس کا اظہار کیا ہے ،سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ وزیراعظم اینڈی برنہم اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کے لمحے میں صبر، حوصلہ اور استقامت عطا ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments