آٹو موٹیو صنعت ترقی،سرمایہ کاری اور روز گار کا اہم ذریعہ:مریم نواز
پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا افتتاح ،نشتر ہسپتال کینسر سنٹرمیں پہلی مریضہ سے ملاقات چین سے مشین لائی ہوں، ان شا ء اللہ نسرین شفا یاب ہو گی:والدہ سے گفتگو،کوہاٹ حملے کی مذمت
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر لاہورمیں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور قومی معاشی ترقی کے لئے ان کی خدمات کوسراہا۔وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کیآٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے ، پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا،آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا،گرین ٹیکسی، وزیراعلیٰ بائیک سکیم پر خراج تحسین پیش کیا،ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کو سراہا ،وزیراعلٰی نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا ،الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ اورالیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی کیا، جدید ترین گاڑیوں،بائیکس،جنریٹر کا جائزہ لیا ، سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے میڈ ان پاکستانمصنوعات کے معیار کو سراہا ،دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ نے نشترہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مشین کا جائزہ لیا،سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا معائنہ کیااورریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈکشن لیب، فارمیسی ہاٹ لیب کادورہ کیا،انہوں نے نشتر ہسپتال میں 100بیڈ پر مشتمل کینسرسنٹر کا بھی دورہ کیا، او پی ڈی،آئی سی یو اور دیگر وارڈز کے علاوہ کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی رومز کا جائزہ لیا ، وزیراعلیٰ نے کو ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کی،کمالیہ کی55 سالہ مسرت ارشد کینسر کے کامیاب علاج پر فرط جذبات سے رونے لگیں،وزیراعلی ٰ نے ان کو دلاسہ دیا اور کینسر سے بچاؤ پر مبارکباد پیش کی ،مریم نواز نے میاں چنوں کی 24 سالہ نسرین کی عیادت بھی کی ،نسرین کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لئے کو ابلیشن مشین لائی ہوں، اب آپ کو فکر کی ضرورت نہیں ،انشاء اللہ نسرین مکمل طورپر کینسر سے شفا یاب ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کینسر وارڈ کو جلد ازجلد مکمل طورپر فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی،وزیراعلٰی پنجاب نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، مریم نواز نے کوہاٹ میں پولیس لائنز میں خود کش حملے کی پرزور مذمت کی، شہید پولیس اہلکاروں او رشہریوں کوخراج عقیدت پیش کیااورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments