پی ٹی آئی مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

پی ٹی آئی مارچ میں سرکاری  وسائل کے استعمال پر پابندی

پشاور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے سرکاری افسروں اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام افسروں کو عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی افسر کو مارچ میں شرکت کے لیے کہا جائے تو فوری طور پر چیف سیکرٹری یا انسپکٹر جنرل پولیس کو آگاہ کیا جائے ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری افسر اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم نہیں کرے گا ،سرکاری گاڑی، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل بھی کسی مارچ یا ریلی کے لیے استعمال نہیں کئے جاسکیں گے ،مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ یا واقعے کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 091-9210068 بھی فراہم کردی گئی ہے ،ادھر اسلام آباد میں توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق ریڈزون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طورپربندکر دیا جائے گا، پانچوں راستوں پرکنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائے گی ، اسے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا،دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسروں و اہلکاروں کی تمام نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...