کفایت شعاری :وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے وفد مختصر رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور حکومتی دوروں میں کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت متعدد وفاقی وزرا کے نام وفد سے خارج کیے گئے ہیں، وفد میں صرف وزیراعظم، اسحاق ڈار اور طارق فاطمی ہوں گے ،ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، وزیر منصوبہ بندی اور بعض دیگر وزرا کے نام وفد سے نکال دئیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments