سفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی:ضلعی عدالت اسلام آباد

سفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی:ضلعی عدالت اسلام آباد

سفارتخانے کا ملازم بھرتی کرنا انتظامی معاملہ ،ویانا کنونشن کے تحت سفارتکار کو استثنیٰ نوکری سے نکالے جانے پرشہری کی برازیلین اور سعودی ایمبیسی کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے پاکستان میں مقیم سفارتکاروں اور سفارتخانوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہری مبشر رفیق کی برازیلین اور سعودی ایمبیسی کیخلاف اپیل خارج کردی، فیصلہ میں عدالت کاکہناہے کہ پاکستان میں موجود ایمبیسی کے پاکستانی ملازم نے دعویٰ دائر کیا تھا،مدعی کا موقف تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوکری سے نکالا گیا ہے ،متعلقہ ملک کے سفارتخانے کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم کی گئیں،سفارتخانے کا ملازم بھرتی کرنا انتظامی معاملہ ہے ،ویانا کنونشن کے تحت سفارتکار اور سفارتخانے کو استثنیٰ حاصل ہے ،سفارتخانے اور سفارتکاروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔شہری کی جانب سے 91 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا،اس سے قبل اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس جج عامر ضیاء کو بھیجا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...