ہائیکورٹ:اے سی پتوکی کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے حکم پر عملدرآمد کیلئے دو ہفتوں کی مہلت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی مرحوم فرقان محمد کی ہلاکت کا معمہ حل کرنے ، قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔
گزشتہ روزمرحوم کے والد محمد علی مروت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل احتشام سلیم نے موقف اختیار کیاگیا کہ وہ ایک سال سے اپنے بیٹے کی موت کی وجہ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ میڈیکل بورڈ بن گیا ہے اور دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کی جائے گی،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ایٹ قبرستان میں دفن مرحوم فرقان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments