پی ایم ڈی سی :پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا فیصلہ واپس

پی ایم ڈی سی :پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا فیصلہ واپس

چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام فی الحال جاری رکھنے کے احکامات، نیا فریم ورک زیرجائزہ تعلیمی ڈھانچے ، نصاب اور ہاؤس جاب کی ساخت کا جامع جائزہ مکمل ہونے پر فیصلہ ہوگا

 اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے بیچلر ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کے پانچ سالہ پروگرام کے اطلاق کا فیصلہ واپس لے لیا اور چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام جاری رکھنے کے احکامات دئیے ہیں۔پی ایم ڈی سی نے قبل ازیں بی ڈی ایس پروگرام پانچ سال اور ایک سالہ ہاؤس جاب کے ساتھ کرنے کے احکامات دیے تھے ۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا کہ پانچ سالہ بی ڈی ایس فریم ورک کا فیصلہ فی الحال مؤخر اور منسوخ کر دیا گیا ۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق ڈینٹل ایجوکیشن کے اس فریم ورک کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں تعلیمی ڈھانچہ، نصاب، ہاؤس جاب کی ساخت اور اس کا عملی طریقہ کار شامل ہے ۔ کونسل کی جانب سے جائزہ مکمل ہونے اور حتمی منظوری کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق فی الحال چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام جاری رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...