اسلام آباد’’کنٹینرستان‘‘ ہر طبقہ متاثر ہوا

 اسلام آباد’’کنٹینرستان‘‘ ہر طبقہ متاثر ہوا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے احتجاج، جلسے اور جلوس ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہیں۔

 لیکن اس کی آڑ میں اسلام آباد کو بند کرکے اسے کنٹینرستان بنانا، سکولوں اور مارکیٹوں کی بندش سے معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا عام مزدور کی روزانہ کی دیہاڑی ہی اس کے گھر کا چولہا جلاتی ہے ، سوال یہ ہے کہ احتجاج اور بندش کے باعث ضائع ہونے والی اس کی دیہاڑی کا معاوضہ کون ادا کرے گا ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...