صدر آزاد کشمیر سے رابطہ

 صدر آزاد کشمیر سے رابطہ

مظفرآباد (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو ٹیلی فون کرکے منصب صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ان کا صدر آزاد کشمیر منتخب ہونا علاقے کے لیے نیک شگون ہے ۔

میاں نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ کے ارکان ایک ٹیم کی صورت میں مل کر آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف کو ساتھ لے کر آزاد کشمیر آئیں گے تاکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...