اسلام آباد کا ایک ایک انچ کیمروں سے کور ہوگا،طلا ل چودھری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اسلام آباد کا ایک ایک انچ کیمروں سے کور ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے تین ڈیم 3،4 سال میں بنیں گے ۔
ووٹ ذات یا صورت نہیں، کارکردگی دیکھ کر دیا کریں۔وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ کوئی بھی بیوروکریٹ اختیارات اپنے ہاتھوں سے نہیں جانے دیتا ،اسلام آباد انتظامیہ کے ڈرافٹ پر کام جاری ہے سب سے مشاورت ہو رہی ہے اس کے بعد وزیراعظم اور پھر پارلیمنٹ میں پیش کریں گے ،بااختیار اسمبلی اور حکومت ہو گی ،فیڈرل کیپٹل کو مدنظر دیکھتے ہوئے پولیس اس نئی حکومت اور انتظامیہ کے ماتحت نہیں ہو گی۔ اسلام آباد چیمبر میں صوبوں کے مکالمے میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ 1100 ارب روپے مالیت کی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، اسلام آباد میں ٹریفک مسائل حل کئے ،پاکستان میں پہلا سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں اسلام آباد کو ،ان کاکہناتھا کہ 70 فیصد موجودہ اسلام آباد پولیس 50 سال عمر سے زیادہ کے ہیں ،نئی بھرتی ہو رہی ہے ۔ ، اسلام آباد ایف سکس میں رہنے والا صرف 260 روپے پانی کا بل دیتا ہے اور وہ بھی مکمل نہیں دیتا ،تین نئے ڈیمز محسن نقوی اور شہباز شریف اسلام آباد کو دیں گے ،سالڈ ویسٹ کا کوئی نظام نہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے چیمبر میں صوبوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکتوبرمیں پارلیمنٹ اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آئے گا،اسلام آباد کو وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد والے کریں گے ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو وفاقی یونٹ اور انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بہترین کام کیااور اب عوام اور چیمبر بھی یک زبان ہیں۔ ٹیکس لینے کے باوجود وفاقی حکومت آگے آگے اور اسلام آباد کے نمائند ے پیچھے پیچھے ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments