پٹرول تین دن کیلئے 2 روپے 2 پیسے مہنگا،ڈیزل 3 روپے 59 پیسے سستا

پٹرول تین دن کیلئے 2 روپے 2 پیسے  مہنگا،ڈیزل 3 روپے 59 پیسے سستا

اسلام آباد(نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرانے تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا گیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر تک ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...