امن و امان ،عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ، بلال اظہرکیانی
کنٹینرز کسی خدشے کے بجائے سابقہ واقعات کے تجربے کی بنیاد پر لگائے جارہے ریاستی نظام کو دباؤ میں لانے کی کوشش کے بعد مذاکرات مشکل ہیں ، پریس کانفرنس
اسلام آباد (اے پی پی)وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات ریاست کی ذمہ داری ہے ، ماضی میں اسلام آباد پر ہونے والے پرتشدد واقعات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات اور کنٹینرز کی تنصیب کسی خدشے کے بجائے سابقہ واقعات کے تجربے کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں، تشدد پر اصرار اور کسی مجرم کی رہائی کو مقصد بنا کر ریاستی نظام کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جائے تو ایک مرحلے کے بعد مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے ، جمعہ کویہاں وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کی تیاریوں پر توجہ دی جا رہی ہے ، کاش یہی محنت اور توانائی صوبے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے پولیس کو بہتر وسائل اور تحفظ فراہم کرنے فرانزک لیبارٹریز کے قیام اور پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کا مورال بلند کرنے پر صرف کی جاتی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments