آن لائن فراڈ پر 9،اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر 1ملزم گرفتار
غیر قانو نی کال سینٹر سے منسلک الیکٹرانک آلات برآمد ، این سی سی آئی اے
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن فراڈ میں ملوث 9ملزموں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ مختلف علاقوں میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر اور آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائیوں میں 5 غیر ملکیوں اور 4 پاکسانیوں سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ حکام کے مطابق غیر قانونی کال سینٹر کے آپریشن سے مبینہ طور پر منسلک الیکٹرانک آلات اور دیگر شواہد بھی برآمد کیے گئے ۔ حکام کے مطابق ایک اور کا رروا ئی کے دوران این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض مواد پھیلانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments