کورونا،فلو کی علامات :لاہور میں 2000سے زائد مریض

کورونا،فلو کی علامات :لاہور میں 2000سے زائد مریض

صرف علامات کی بنیاد پر دونوں بیماریوں کی حتمی تشخیص مشکل ہو گئی :ذرائع کورونا اور فلو دونوں سانس کی بیماریوں کی علامات پیدا کر سکتے ہیں:پروفیسر سائرہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور میں شہری فلو اور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات میں مبتلا ہونے لگے ۔ بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسم میں درد کی شکایات میں اضافہ  ہو گیا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں 700 سے زائد مریض فلو اور کورونا جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 500،500 سے زائد مریض ،جنرل ، گنگا رام اور چلڈرن ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا اور فلو کی علامات میں مماثلت کے باعث صرف علامات کی بنیاد پر حتمی تشخیص مشکل ہو گئی۔

فلو جیسی علامات والے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کیلئے ریپڈ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے جس میں کورونا کے مثبت کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل کا کہنا ہے کہ علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے ، کورونا اور فلو دونوں سانس کی بیماریوں کی علامات پیدا کر سکتے ہیں، شہری خود تشخیص کے بجائے فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں،فلو سے بچاؤ کیلئے موسمی انفلوئنزا ویکسین لگوائی جائے ،بزرگ، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں کے شکار افراد فلو اور کورونا سے خصوصی احتیاط کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...