پاک حج ایپ میں عازمین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف

پاک حج ایپ میں عازمین کی  سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پرائیویٹ سکیم کے تحت26 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں ، 45 ہزار نشستیں ابھی بھی موجود ہیں۔ پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا ئے گئے ہیں۔۔۔

 جن کے تحت عازمین حج گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم سمیت اب  ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا  انتخاب اور لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکیج میں تبدیل کرسکیں گے ،پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ،فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے ،سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپلوڈ کر ینگے ، کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے اور کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم کی واپسی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...