گزشتہ ہفتے ڈیزل15.51روپے سستا، پٹرول2.16روپے مہنگا

گزشتہ ہفتے ڈیزل15.51روپے سستا، پٹرول2.16روپے مہنگا

22 سے 26ستمبر تک پٹرول دو بار بڑھا، تین بار کم ہوا، ڈیزل مسلسل پانچ روز سستا ہوا روزانہ قیمتوں کے تعین سے زراعت، ٹرانسپورٹ،بنیادی ضروریات متاثر ہونے لگیں

اسلام آباد (اسلم لُڑکا) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے اثرات نے ملکی معاشی اور معاشرتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا جس کے باعث پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید معاشی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ روزانہ قیمتوں کے تعین سے زراعت، ٹرانسپورٹ،بنیادی ضروریات متاثر ہونے لگیں ۔ گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان رہا جبکہ پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ اور تین بار کمی کی گئی۔ ڈیزل 15روپے 51پیسے فی لٹر سستا ہواجبکہ پٹرول کی قیمت میں دو بار مجموعی طور پر 6روپے 63پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور تین بار کمی کے باعث ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 2روپے 16پیسے فی لٹر اضافہ ہوا۔22ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 4روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 393روپے 75پیسے فی لٹر مقرر ہوئی۔ 23ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 1روپے 70پیسے فی لٹر کمی سے قیمت 392روپے 5پیسے فی لٹر پر آگئی۔

24ستمبر کو مزید 1روپے 93پیسے فی لٹر کمی کی گئی، کے بعد قیمت 390روپے 12پیسے فی لٹر مقرر ہوئی۔ 25ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں مزید 84پیسے فی لٹر کمی سے قیمت 389روپے 28پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 26ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 2روپے 2پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 391روپے 30پیسے فی لٹر مقرر ہوئی، جو تین دن کے لیے مقرر کی گئی ۔اسی طرح 22ستمبر کو ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 96پیسے فی لٹر کمی سے قیمت 422روپے 8پیسے فی لٹر مقرر ہوئی۔ 23ستمبر کو مزید 3روپے 12پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 418روپے 96پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 24ستمبر کو 4روپے 21پیسے فی لٹر کمی سے قیمت 414روپے 75پیسے فی لٹر، 25ستمبر کو 2روپے 63پیسے کمی سے 412روپے 12پیسے فی لٹر اور 26ستمبر کو 3روپے 59پیسے کمی سے ڈیزل کی قیمت 408روپے 53پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔آج (پیر) سے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...