گورونانک کی برسی، سکھ یاتریوں کی گورودوارہ جنم استھان آمد

 گورونانک کی برسی، سکھ یاتریوں  کی گورودوارہ جنم استھان آمد

ننکانہ صاحب (خبر نگار)بابا گورونانک کے 487ویں جوتی جوگ گرپرب (برسی تقریبات)میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچے ، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

یاتریوں نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی و ترقی سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تاریخی عمارت میں جاری تزئین و آرائش کے کام کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...