پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ریل کے ذریعے ترسیل شروع

پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ریل کے ذریعے ترسیل شروع

ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے :وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان ریلویز نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی بروقت فراہمی کیلئے بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی نگرانی میں پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی ترسیل کے لیے مؤثر انتظامات کیے ہیں، اس سلسلے میں راولپنڈی سے ساڑھے 7 لاکھ لٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی جبکہ محمود کوٹ سے 10لاکھ لٹر ڈیزل لے کر دوسری مال گاڑی پشاور ریجن پہنچے گی۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے تاکہ پی ایس او ڈپوز کو ایندھن کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...