آفریدی جا رہے یانہیں ، پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے :گورنرکے پی

 آفریدی جا رہے یانہیں ، پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے :گورنرکے پی

اسلام آباد چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا، ایسے حالات میں احتجاج مناسب نہیں صوبے میں امن کیلئے متعلقہ فریقوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا: فیصل کنڈی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے ان کے پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں کئی بار گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے ، مارچ کیلئے تاریخ پھر تبدیل ہو گی یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے ہم روزانہ لاشیں اٹھارہے ہیں ایسے حالات میں اسلام آباد چڑھائی مناسب نہیں، اسلام آباد چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کر کے گرفتاری دے رہی ہے ، سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا، امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنا ہو گا افغانستان دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہا ہے ۔ صوبے کے مفاد کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کر کے پشاور آنے کی دعوت دی اور وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا کہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...