ایس سی اوقومی کوارڈی نیٹر زکا 3روزہ اجلاس آج شروع

 ایس سی اوقومی کوارڈی نیٹر زکا 3روزہ اجلاس آج شروع

رکن ممالک کے کوارڈی نیٹرز ، ایس سی او سیکرٹریٹ کے نمائندے شریک ہونگے اجلاس میں باہمی تعاون ،رابطہ کاری سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جائیگا

 اسلام آباد (نمائندہ دنیا)پاکستان کی زیرصدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی کوارڈی نیٹرز کا پہلا تین روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں تنظیم  کے رکن ممالک کے قومی کوارڈی نیٹرز اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی 2026-27 کی سربراہی اس وقت پاکستان کے پاس ہے ، اجلاس 28 تا 30 ستمبر تک ہوگا ، دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے ایس سی او کے نیشنل کوارڈی نیٹرز ڈاکٹر فیصل کریں گے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈی نیٹرز اور ایس سی او سیکر ٹر یٹ کے نمائندگان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں تعاون اور رابطہ کاری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ، پاکستان کی سربراہی کے دوران مختلف سرگرمیوں ،پروگرا مات پر بات ہوگی، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی سربراہی کے دوران رابطہ کاری کے فروغ، جدت کی حوصلہ افزائی، اقتصادی تعاون میں اضافے اور عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ رکن ممالک کے مشترکہ ویژن کو عملی اور باہمی مفاد پر مبنی اقدامات میں تبدیل کیا جا سکے ، پاکستان ان ترجیحات کو آگے بڑھانے اور ایس سی او کے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام رکن ممالک اور ایس سی او سیکر ٹر یٹ کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا ، اگست 2027 میں پاکستان ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...