سیف سٹی ٹیم نے 15سال سے بچھڑی خاتون کو خاندان سے ملا دیا

سیف سٹی ٹیم نے 15سال سے  بچھڑی خاتون کو خاندان سے ملا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سیف سٹی ‘‘میرا پیارا’’ ٹیم نے 15 سال سے بچھڑی خاتون عابدہ کو اس کے خاندان سے ملا دیا۔ عابدہ 2011 میں اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی تھی جہاں وہ اپنی والدہ سے بچھڑ گئی ۔۔

، بعد ازاں اسے ایدھی ہوم لاہور منتقل کر دیا گیا ۔سیف سٹی ‘‘میرا پیارا’’ ٹیم نے ایدھی ہوم کا دورہ کرکے عابدہ کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ عابدہ کا انٹرویو ‘‘میرا پیارا’’ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا، جسے دیکھ کر عابدہ کے سگے ماموں نے ٹیم سے رابطہ کرلیا۔ ماموں نے 2011میں تھانہ ہنجروال میں درج گمشدگی کی رپورٹ بھی ٹیم کو فراہم کی، جس کی مدد سے عابدہ کے خاندان کی شناخت اور تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...