عمران خان کی 74ویں سالگرہ منائی گئی ، کیک کاٹنے کی تقریبات،رہائی کیلئے دعائیں
لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 74بہاریں دیکھ لیں۔۔
،عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ، وہ اگست 2018 سے اپریل 2022 تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے ،تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی کے بانی چیئرمین کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں عمران کی درازی عمر اور جیل سے جلد رہائی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments