گیپکو کی خریداری کیلئے ترکیہ کی 3 کمپنیوں کی درخواستیں منظور

گیپکو کی خریداری کیلئے ترکیہ کی 3 کمپنیوں کی درخواستیں منظور

کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی

 اسلام آباد (آئی این پی )ترکیہ کی تین کمپنیوں کی گیپکو کی خریداری کے لیے درخواستیں منظور ہوگئیں۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کے  51 سے 100 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے گیارہ میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن کیلئے کامیاب قرار دیدیا جبکہ نجکاری کمیشن نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی بھی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس وزیر اعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔گیپکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن  کے مرحلے میں کامیاب قرار دیا گیا۔پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی جبکہ پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سکیورٹیز شامل ہیں۔ کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی جبکہ الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پری کوالیفائی کرنے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...