لانگ مارچ کی منزل، لائحہ عمل سے پی ٹی آئی کارکن بے خبر
اسلام آباد (سید قیصر شاہ)تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے حوالے سے کارکنان مکمل طور پر بے خبر ہیں کہ مارچ کب اور۔۔
کیسے اسلام آباد پہنچے گا، منزل کیا ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔قیادت کی جانب سے کارکنان کو اعتماد میں نہ لیے جانے پر وہ مایوس اور نالاں ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ کیا وہ صرف ڈنڈے اور آنسو گیس کھانے اور گرفتاریوں کے لیے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے ٹکٹ اور مراعات قیادت اور مخصوص لوگوں تک محدود ہیں۔جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں میں لانگ مارچ کے حوالے سے نہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی کوئی خاص تیاری نظر آ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی قیادت بھی خیبرپختونخوا سے آنے والے شرکا پر انحصار کیے ہوئے ہے ۔لانگ مارچ شروع ہونے کے باوجود اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان، مقامی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ رابطہ مہم یا ماحول بنانے کے لیے متحرک نظر نہیں آ رہے جبکہ انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments