عمران کے بی پی کنٹرول کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کا انکشاف

عمران کے بی پی کنٹرول کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بلڈ پریشر کوکنٹرول کرنے کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔

 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران بتایا کہ جیل میں عمران خان کا بلڈ پریشر تین، چار ہفتے تک اتنا بڑھ گیا تھا کہ اس کے لیے لندن سے ایک ماہر ڈاکٹر کو بلانا پڑا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہمیں بتایا گیا کہ ادویات کے باوجود عمران خان کا بلڈ پریشر نیچے نہیں آ رہا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ تین سے چار ہفتے انتہائی تشویش کے تھے اور عمران خان کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا تھا اور پھر لندن سے ڈاکٹر کو بلانا پڑا۔ یہ چھپانے والی بات نہیں تھی۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاقانون کے مطابق لندن سے بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈاکٹر بلوایاگیا، اس کیلئے عدالت سے اجازت لی تھی،بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال بھیجنا کسی کی ضدنہیں تھی۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...