گندم کی قیمت میں روزانہ اضافہ،5 ہزار من سے تجاوز

گندم کی قیمت میں روزانہ  اضافہ،5 ہزار من سے تجاوز

نوشہرہ ورکاں، لدھیوالہ وڑائچ (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)گندم کی قیمت میں روزانہ کی بنیا د پر اضافہ ہونے لگا ،فی من قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز ،چکی آٹا 170 روپے کلو فرو خت ہونے لگا ، حکومتی خاموشی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

نوشہرہ ورکاں اور نواح میں گندم کی قیمت میں روزانہ 50 سے 100 روپے فی من اضافے نے مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ پیدا کردیا، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی ،غریب اور متوسط طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ گندم کی قیمت کے براہ راست اثرات روٹی، نان، بیکری مصنوعات اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں پر مرتب ہونے کا امکان ہے ۔لدھیوالہ وڑائچ اور گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہونے سے غلہ منڈیوں میں گندم کا ریٹ 5800 روپے فی من تک پہنچ گیا جبکہ آٹا 170روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، گندم کی فصل کو ابھی 5 ماہ ہی گزرے ہیں جبکہ کاشت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر، بڑی خریداریوں اور فلور ملز کو سپلائی کے نظام کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...