نواز شریف سے گورنر سندھ کی ملاقات،آج ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے
لاہور ،لندن (اے پی پی،دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گزشتہ روز جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔
اس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ترجمان کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی خدمت اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔دوسری طرف نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر آج بروز ہفتہ لندن پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے ، ان کے صاحبزادے حسن نواز ہمراہ ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments