جسٹس جمال کے اعزاز میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تقریب

جسٹس جمال کے اعزاز میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تقریب

اچھا کام کیا یا برا، فیصلہ عوام کرینگے ،چیف جسٹس نے رہنمائی کی:جسٹس جمال احسن بھون اور پیر مسعود چشتی کا جسٹس جمال خان مندو خیل کو خراج تحسین

لاہور(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس جمال خان مندوخیل، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی، ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون اور وکلا نے شرکت کی۔اس موقع پرممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون اور وائس چیئرمین پاکستان بار پیر مسعود چشتی نے جسٹس جمال  خان مندو خیل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ تقریب سے خطاب میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جتنی سمجھ بوجھ تھی، اس کے مطابق کام کیا، اچھا کام کیا یا برا، اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ، چیف جسٹس پاکستان نے ہمیشہ رہنمائی کی ،میرے زیادہ بولنے پر وہ پریشان ہوجاتے ہیں،دوستوں اور ساتھیوں کی بڑی رہنمائی شامل رہی ۔ احسن بھون نے کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہمیشہ میرٹ پر اچھے فیصلے کئے ، ہمیں ایسے ججز چاہئیں جنہیں پروٹوکول کا شوق ہو اور نہ مراعات کی فکر، ججز کو عام آدمی کی طرح وکلا اور سائلین کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے ۔ پیر مسعود چشتی نے کہاکہ چیف جسٹس یحیی آفریدی بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں ،جس پر ان کے مشکور ہیں تقریب میں جسٹس جمال خان مندول خیل کی عدالتی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو گلدستے پیش کئے ۔یاد رہے جسٹس جمال خان مندوخیل آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...