شہادتیں ریکارڈ ہوتی ہیں تو پولیس نیا ملزم گرفتار کرلیتی ہے :چیف جسٹس عالیہ نیلم

  شہادتیں ریکارڈ ہوتی ہیں تو  پولیس نیا ملزم گرفتار کرلیتی  ہے :چیف جسٹس عالیہ نیلم

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے چھ سال تک قتل کیس کے گواہ پیش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔۔۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ کے مطابق  جب شہادتیں ریکارڈ ہوتی ہیں تو پولیس نیا ملزم گرفتار کرلیتی ہے ،اس لئے چھ سال سے مقدمہ کا ٹرائل مکمل نہیں ہوسکا،آئی جی پنجاب پیش ہوکر وضاحت دیں۔ رائیونڈ سٹی تھانہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں درج ہوا،کیس میں گیارہ ملزم ہیں۔درخواست گزار محمد صائم چھ سال سے جیل میں قید ہے ،پولیس تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی اور نہ ٹرائل شروع ہوا ہے ،عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...