وزیر اعلیٰ پنجاب 15اکتوبر کو ساہیوال کا دورہ کرینگی
ساہیوال(خبرنگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اکتوبرجمعرات کو ساہیوال کا دورہ کریں گی، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔۔
۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز یونیورسٹی آف ساہیوال میں ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے طلبہ میں لیپ ٹاپ اور پنجاب ہونہار سکالرشپ تقسیم کریں گی، جس کے بعد وہ نو تعمیر شدہ مریم نواز سپورٹس ایرینا کا افتتاح بھی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے شیڈول میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ بھی شامل ہو سکتا ہے جہاں وہ مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیں گی۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کے پیش نظرڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع اﷲ فاروق اور ڈی پی اوساہیوال محمدعثمان ٹیپو کی طرف سے سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یونیورسٹی ، سپورٹس ایرینا اور ہسپتال کے مسلسل دورے جاری ہیں جبکہ روٹس کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments