پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف اپیل نہیں ہوسکتی : ہائیکورٹ

پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف اپیل نہیں ہوسکتی : ہائیکورٹ

حتمی فیصلے کے بعد اپیل یا نظر ثانی دائر کی جاسکتی ہے :جسٹس چودھری محمد اقبال پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف اپیل یا نظر ثانی دائر نہیں ہوسکتی ، پنجاب پراپرٹی ٹربیونلز کو جائیداد کے قبضے سے متعلق عبوری حکم جاری کرنے کا اختیار ہے، ٹربیونل کے حتمی فیصلے کے بعد اپیل یا نظر ثانی دائر کی جاسکتی ہے ۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے ایاز احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیدیں۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ عدالت پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے عبوری حکم کو بحال رکھتی ہے ،کسی بھی آئینی درخواست کے ذریعے قانون سے ہٹ کر اپیل یا نظر ثانی کا کوئی نیا فورم خود سے پیدا یا فراہم نہیں کیا جا سکتا، پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ کا مقصد غیر ضروری مقدمہ بازی ختم کرنا ہے ،پنجاب پراپرٹی ٹربیونل نے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں دوسرے فریق کو زمین کا قبضہ دلوایا، درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا ،دوسرے فریق کے مطابق اس کی وراثتی زمین نہیں دی گئی۔پنجاب پراپرٹی ٹربیونل نے دوسرے فریق کو وراثتی زمین فراہم کرنے کا عبوری حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...