43 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکام کو نوٹس جاری
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کے 43 کارکنوں کی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردئیے۔
عدالت نے ابتدائی طور پر درخواست کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کی تھی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نظربندی کا حکم ہی 30 روز کے لیے ہے ، ایسے میں 45 روز بعد سماعت مقرر کرنے کے بجائے درخواست مسترد کردینی چاہیے ۔ اتنی طویل تاریخ مقرر کرنا انصاف کا قتل ہوگا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکڑوں افراد جیلوں میں ہیں اور سب کے مقدمات اہم ہیں۔ فوری سماعت کی استدعا پر عدالت نے درخواست 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments