فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات،مکہ معاہدہ پر اظہار اطمینان

فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات،مکہ معاہدہ پر اظہار اطمینان

دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون، سٹرٹیجک ہم آہنگی مزید مستحکم بنانے پر زور راجح بن طامی کی تعیناتی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی:عاصم منیر

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان میں تعینات ہونے والے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس  پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور سٹرٹیجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ دینی اقدار، باہمی اعتماد اور سٹرٹیجک شراکت داری پر استوار ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات کی بنیاد ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...