کے پی میں گرینڈ آپریشن کریں گے
اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور صف بندی کی جائے گی۔۔۔
اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ مولانا کا غصہ انہیں ہی معلوم ہوگا تاہم ہمیں آٹھویں ترمیم اور ایل ایف او کے بارے میں معلوم ہے ، جو ان کے بقول اس وقت ملک میں دہشت گردی کا سبب بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی سبق نہ دے ، دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments