اپوزیشن لیڈر اچکزئی کوہٹانا انکی بے عزتی

 اپوزیشن لیڈر اچکزئی کوہٹانا انکی بے عزتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا تو مجھ سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔۔۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کیا بلکہ انہوں نے کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ہٹانے سے متعلق میں کیا بات کروں، میری ذاتی رائے ہے کہ جب آپ کسی کو عزت دو تو بعد میں بے عزت مت کرو۔ اگر پی ٹی آئی ان کو لیڈر شپ سے ہٹاتی ہے تو یہ اچکزئی صاحب کی بے عزتی کرنے والی بات ہے ۔ جب آپ جماعت میں کسی کو لیڈر نہیں بننے دیں گے تو پارٹی ایسے ہی رہے گی، ابھی تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن ہے اور سب چھپ رہے ہیں، اگر ایسے ہی فیصلے رہے تو پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...