فضل الرحمن ٹی ٹی پی کو دہشتگرد کہنے سے گریزاں کیوں ؟ :عظمیٰ بخاری
بغضِ مریم نواز میں پنجاب کے جرائم سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا 1100 الیکٹرک بسوں کی فراہمی ،سفری سہولیات کی جانب اہم قدم :بلال اکبر خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اقدامات کا محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے ، پنجاب کابینہ کے 37ویں اجلاس میں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بہتری کے اقدامات پر غور ،پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، افسوس ناک امر ہے کہ بعض سیاسی رہنما آج بھی تحریک طالبان پاکستان کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے مؤقف پر تنقید کرتے کہا کہ دہشتگردی کا شکار رہنے والی سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنا چاہیے ، وہ ٹی ٹی پی کو دہشتگرد کہنے سے گریزاں کیوں ہیں ؟ ،پختونخوا میں 2010ء تک معدنیات کے 422 لائسنس جاری کئے گئے جبکہ 2013ء سے 2024ء کے دوران 4200 سے زائد لائسنس جاری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ پنجاب میں جرائم کی صورتحال سے متعلق اعدادوشمار کی تصدیق کے بغیر دعوے کرنا مناسب نہیں،مریم نواز کے خلاف سیاسی بغض کی بنیاد پر صوبے کی کارکردگی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ،صحافی خبریں نشر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق ضرور کریں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ صوبے بھر میں 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا منصوبہ شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور باعزت سفری سہولت دینے کی جانب اہم قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments