مومن آغا سیکرٹری صحت میجر جنرل قلب الحسنین ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ون تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مومن آغا کو فوری طور پر وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تعینات کر دیا ہے۔۔۔
،قبل ازیں مومن آغا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور او ایس ڈی کام کررہے تھے ۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے میجر جنرل قلب الحسنین کو فوری طور پر سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر ایڈیشنل سیکرٹری ون وزارت دفاع تعینات کر دیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وہ میجر جنرل عمر فرید کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments