وکیل کے ایک ہاتھ میں موبائل،دوسراجیب میں،جج برہم

 وکیل کے ایک ہاتھ میں موبائل،دوسراجیب میں،جج برہم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکیل کو موبائل فون روسٹرم پر لانا مہنگا پڑ گیا۔۔۔

 جسٹس ایاز شوکت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوجوا ن وکیل سے کہا وکیل صاحب آپ کے پاس ہائیکور ٹ کا لائسنس ہے ؟ وکیل نے بتایا سر میں ابھی پریکٹس کر رہا ہوں، جسٹس ایاز شوکت نے کہا آپ کو کسی نے بتایا نہیں روسٹرم پر کیسے آتے ہیں؟ روسٹرم چھوڑیں اور باہر چلے جائیں۔، یہ روسٹرم پر آنے کا کون سا طریقہ ہے کہ آپ کے ایک ہاتھ میں موبائل ہے اورایک ہاتھ جیب میں ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...