حمزہ شہباز سے ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے چیئرمین کی ملاقات

 حمزہ شہباز سے ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے چیئرمین کی ملاقات

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے چیئرمین مسلم لیگ (ن)آزاد جموں و کشمیر برطانیہ چودھری جہانگیر حسین نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور جماعتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے جہانگیر حسین کی پارٹی کیلئے خدمات،ان کی سیاسی وابستگی اور جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما جماعتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر چودھری جہانگیر حسین نے بھی مسلم لیگ (ن) کیلئے اپنی سیاسی و تنظیمی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...