اکرام اللہ خان کے گھر سے بچوں کا اغوا انتہائی تشویشناک :پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے کہا ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کے گھر سے بچوں کا اغوا انتہائی تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا یہ فعل سول سرونٹس اور فیملی کی حفاظت کے حوالے سے سکیورٹی کے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے ،سرکاری ملازمین احترام،تحفظ اور خوف و ہراس سے پاک ماحول کے حقدار ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا سینئر افسر کے بچوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments