بھاری جرمانوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی،تحریک انصاف،خوفزدہ نہیں ہونگے ،معین قریشی
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کیس کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔۔۔
پارٹی ترجمان کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر قائم حکومت اب سیاسی تنقید اور اختلافِ رائے برداشت کرنے کو بھی تیار نہیں،تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ سیاسی اختلاف کو دبانے ، اپوزیشن کی آواز محدود کرنے اور تنقید کرنے والوں پر بھاری مالی جرمانوں کی تلوار لٹکانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار، شفاف قانونی عمل اور اپوزیشن کے آئینی و جمہوری حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے ۔ دوسری طرف معین قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہرجانے کا فیصلہ آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے ، بطور اپوزیشن لیڈر میرا فر ض حکمرانوں کی خوشامد نہیں بلکہ ان سے سوال کرنا، عوام کے حقوق کا دفاع کرنا اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف کھڑا ہونا ہے ، ایسے فیصلوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی دباؤ میں آکر اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments