ڈیجیٹل حج پورٹل ،دوسری قسط کی مد میں 61ارب موصول

ڈیجیٹل حج پورٹل ،دوسری قسط کی مد میں 61ارب موصول

ون لنک کے ذریعے 45245 ، کارڈ سے 3685افراد نے ادائیگی کی 47 ہزر 563 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے رقم جمع کروائی

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں نے حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کردی ،1 لاکھ سے زائد سرکاری عازمینِ حج نے دوسری قسط جمع کر ا دی ،ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے دوسری قسط کی مد   میں 61 ارب موصول ہوئے جبکہ ون لنک کے ذریعے 45 ہزار 245 ، کارڈ سے 3 ہزار 685 افراد نے ادائیگی کی، 47 ہزار 563 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے رقم جمع کر ائی ،رہ جانے والی ادائیگی کے لئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کی گئی ،حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈائون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازم ہے ،تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازم ہے ،عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کیلئے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...