درخواست ضمانت مسترد

 درخواست ضمانت مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار ٹی وی اینکراقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔۔۔

اقرار الحسن کے وکیل میاں علی اشفاق نے ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل معروف صحافی اور ٹی وی اینکر ہیں اور ان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ وکیل کے مطابق ایف آئی آر میں مبینہ ہتک آمیز یا ریاست مخالف الفاظ واضح طور پر درج نہیں کیے گئے اور الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 10 کا اطلاق نہیں ہوتا، جبکہ دیگر دفعات کے تحت الزامات ممنوعہ شق میں نہیں آتے ۔ وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی ادارہ ملزم کے ڈیجیٹل آلات اپنی تحویل میں لے چکا ہے اور مقدمہ مزید تحقیق کا متقاضی ہے ، اس لیے ملزم کو ضمانت دی جائے ۔ این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل طارق ارباب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 10 کے تحت سائبر دہشت گردی کی سزا 14 سال تک قید یا پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتی ہیں، اس لیے ملزم کا مقدمہ ممنوعہ شق میں آتا ہے ۔ عدالت نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...